گجرات میں عمران خان پر جوتے سے حملہ،جوتا علیم خان کو لگنے کے بعد عمران خان کی کیا حالت ہوئی؟

گجرات( نیوزڈیسک)گجرات میں عمران خان پر جوتے سے حملہ،جوتا علیم خان کو لگنے کے بعد عمران خان کی کیا حالت ہوئی؟ ’’کپتان‘‘ کا ایسا ردعمل کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق گجرات میں عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، جب عمران خان جلسے میں خطاب کررہے تھے تو

اس وقت عمران خان پر جوتے سے حملہ کیاگیا جوتا عمران خان کو تو نہیں لگ سکا لیکن ان کے ساتھ کھڑے علیم خان خود کو نہیں بچا سکے اور جوتا سیدھا ان کے سینے پر جالگا،اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آیا، جوتا مارنے سے لیکر جوتا علیم خان کو لگنے او راس کے بعد تک عمران خان جو کہ اپنا خطاب جاری رکھے ہوئے تھے ان پر کوئی اثر نہیں پڑا اور انہوں نے مسلسل اپنا خطاب جاری رکھا یہاں تک کہ ویڈیو میں صاف دیکھاجاسکتاہے کہ عمران خان نے مکمل طورپر اپنے اعصا ب کو قابو میں رکھا اوراس پر معمولی سے ردعمل کا اظہاربھی نہ کیا اوراپنی بات مکمل کی ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر گجرات میں جوتے سے حملے کی کوشش کرنے والے مبینہ شخص کو پولیس نے فوری طورپرحراست میں لے لیاہے ،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان پرگجرات میں ایک نوجوان نے جوتا مارنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہا،موقع پر موجودتحریک انصاف کے کارکنوں نے اس شخص کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی ،پولیس نے پہنچ کر مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ عمران خان کواتوار کے روز فیصل آباد میں تھپڑ مارنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس شخص کو بھی پکڑ لیا گیا تھا۔اس سے پہلے جامعہ نعیمیہ میں نوازشریف پر جوتے سے حملہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں