126 سالہ سعودی بزرگ شہری جو کہ حرم شریف میں 110 سال سے معتکف ہے

میرا دل حرم شریف کو چھوڑنے پر بلکل بھی آمادہ نہیں ہوتا گزشتہ 110 سال سے یہی موجود ہوں جبکہ میری عمر 126 سال ہے تفصیلات کے مطابق چاچا عوض معوض الحربی 16برس کی عمر سے دن رات مسجد الحرام میں اعتکاف کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہے۔ الحربی کا کہناہے کہ انکا تعلق بدر کمشنری سے ہے۔انکی عمر اب 126برس ہوچکی ہے۔ وہ 16سال کی عمر

میں حرم شریف پہنچے تھے تب سے تاحال عبادت اور نماز کو اپنا شعاربنائے ہوئے ہیں۔حال میں ایک مقامی فرد نے اان کی ویڈیو بنائی ہے جو کہ بہت زیادہ تعداد میں دیکھی گئی اور لوگوں نے اس کو بہت سی دعاؤن سے نوازا اور دعا کی کہ اللہ انہیں استقامت عطا فرمائیں اور ان کی عمر دراز کریں ۔ یہ بزرگ گزشتہ 110 سال سے مکہ میں اعتکاف کی حالت میں ہے

اور کسی صورت یہاں سے باہر نہیں جانا چاہتا

اپنا تبصرہ بھیجیں