74

لیموں کے ذریعے جوڑوں کے درد سے چھٹکارا پانے کا انتہائی مفید نسخہ۔۔۔

جوڑوں کے درد میں نہ صرف بڑی عمر کے افراد بلکہ نوجوان بھی مبتلا نظر آتے ہیں ، ایک اندازے کے مطابق ہر دس میں سے نو افراد کو جسم کے کسی نہ کسی حصے میں جوڑوں کے درد کی شکایت ضرور ہے، جوڑوں کا درد تب ہوتا ہے جب انسان کے پٹھے ، عضلات اور اعصاب متا ثر ہوتے ہیں ۔ جوڑوں کا درد شروع شروع میں ہلکی نوعیت کا ہوتا ہے جو تھوڑے عرصے بعد خود بخود ختم ہو جاتا ہے لیکن اگر اس درد کی شدت میں اضافہ ہو جائے تو یہ انسانی جسم سے متعلق دیگر مسائل کا موجب بھی بن سکتا ہے۔
اکثر لوگ کام میں اضافی بوجھ اور افراتفری پر مبنی مصروف طرز زندگی کی وجہ سے باقاعدگی سے کھانے پینے اور ورزش جیسی عادات سے غافل ہو جاتے ہیں جس سے انسان کی جسمانی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔لیموں کے استعمال سے انسانی جسم پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اگردرج ذیل بتائے ہوئے نسخے کو استعمال کیا جائے تو لیموں کے استعمال سے جوڑوں کے درد سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
لیموں کی مدد سے جوڑوں کے درد کا خاتمہ
لیموں : دو عدد
جار : ایک عدد چھوٹے سائز کا
زیتون کا تیل : جار کے حساب سے
ترکیب اور طریقہ استعمال
لیموں چھیلیں اور اس کا گودا سلاد وغیرہ میں استعمال کے لئے فریج میں رکھ لیں اوران کے چھلکے جار میں ڈال دیں،اب جار کو زیتون کے تیل سے بھر دیں۔جار کے منہ کو اچھی طرح بند کرکے دوہفتے تک رکھ دیں۔اس تیل کو روئی کے ذریعے جہاں درد ہو رات کے وقت لگائیں، اگر ممکن ہوسکے تو اس تیل کو صبح تک لگا رہنے دیں ورنہ کم ازکم تین سے چار گھنٹے کے لئے لگا کر رکھیں اور پھر پانی سے صاف کر لیں اس کے استعمال سے جسمانی دردوں سے مکمل نجات مل جائے گی۔
اپنی خوراک کا خیال رکھیں ،جسم کی ضرورت کے مطابق تازہ اور صحت بخش غذا کھائیں اورصبح کے وقت ورزش کرنے کا معمو ل بنائیں یا پھرروزانہ کم ازکم آدھا گھنٹہ کے لئے پیدل سیر لازمی کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں