24

میدان سے باہر بیٹھے احمد شہزاد کے لیے نیوزی لینڈ سے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل بد ترین پرفارمنس کے باعث نیوزی لینڈ نے چوتھا ون ڈے میچ بھی جیت لیا اور کیوئز وائٹ واش کے ایک قدم اور قریب آگئے ۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ پہنچ گئے۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ون ڈے سکواڈ میں شامل اظہر علی اور امام الحق 19جنوری کو آخری میچ کھیلنے کے بعد واپس آجائیں گے۔اظہر علی اور امام الحق کو چوتھے ون ڈے میچ میں موقع نہیں دیا گیا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے آخری میچ میں بھی یہ دونوں کھلاڑی نہیں کھیلیں گے۔ مختصر فارمیٹ کے لیے مقابلوں میں سلیکٹرز نے زیادہ تبدیلیاں نہیں کیںکیویز کیخلاف ایک روزہ میچز کھیلنے والے بیشتر قومی کرکٹرز کو ہی ٹی ٹوئنٹی میں بھی شامل رکھا گیا ہے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 22جنوری، دوسرا25اور تیسرا 28تاریخ کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج قومی کرکٹ ٹیم نے 262رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹوں نے نقصان پر 45.5مقررہ ہدف حاصل کر لیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوئر مڈل آرڈر بلے باز گرینڈ ہوم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 45گیندوں پر 74رنز بنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں