29

تفصیلات جانئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ کولن گرینڈ ہوم گراﺅنڈ میں آیا تو اسے باﺅنسر کرایا گیا اور نہ ہی اس کیخلاف اٹیک باﺅلنگ کی گئی۔ محمد عامر پہلا اوور کروانے سے پہلے وارم اپ ہی نہیں ہوئے، اور بڑے آرام سے باﺅلنگ کروا رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چوتھے میچ میں شرمناک شکست کے بعد شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر ہمارا مین باﺅلر ہے، وہ ایک اوور کرتا ہے تو وارم اپ نہیں ہوتا، گرینڈہوم ابھی وکٹ پر آیا تھا لیکن اسے باﺅنسر مارا گیا اور نہ ہی اٹیک کیا گیا۔ میں ماہرین کرکٹ اور کرکٹ بورڈ کیساتھ ساتھ پوری قوم سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہمارے فاسٹ باﺅلرز نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ٹی 20 کے باﺅلرز بنیں گے اور ون ڈے کے باﺅلر نہیں بنیں گے۔ محمد عامر نے تو اپنی باﺅلنگ کے دوران بالکل بھی زور نہیں لگایا۔

ایک تو ہمارے پاس اتنے سٹرائیک باﺅلرز ہی نہیں ہیں کہ مخالف ٹیم کیخلاف اٹیک کیا جا سکے دوسرا وہ وہاں سنگل لینا چاہ رہے تھے، وہاں انہیں سنگل مل رہی تھی، اگر یہی صورتحال رہی تو ہم اگلا ون ڈے بھی بچا لیں تو بڑی بات ہو گی، ایسی صورتحال میں وسیم اکرم، وقار یونس اور میں وکٹ نکال کر دیتے تھے لیکن محمد عامر تو بڑے آرام سے باﺅلنگ کروا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں