24

نیوزی لینڈ نے چوتھے میچ میں بھی شاہینوں کو شکست دے کر وائٹ واش کی جانب ایک اور قدم بڑھا لیا

ہیملٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹوں کے نقصان پر 45.5اوورز میں ہدف حاصل کرلیا ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی حاصل کرلیا ۔
ہیملٹن کے کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کپتان سرفراز احمد کی طرف سے گراونڈ میں بالکل نئی حکمت عملی اپنائی گئی۔ اوپنر محمد حفیظ کو نیچے جبکہ آل راونڈر فہیم اشرف کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کیلئے بھیجا گیا تاہم یہ تجربہ زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوا اور فہیم اشرف صرف 4 گیندوں پر ایک رن بنا کر ٹم ساوتھی کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی بننے کے خواب دیکھنے والے بابر اعظم اس میچ میں بھی فلاپ فلم ثابت ہوئے اور وہ بھی 3 رنز پر ٹم ساوتھی کے گیند پر کیپر ٹام لیتھم کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔ فخر زمان اور حارث سہیل نے وکٹوں کی پت جھڑ میں بہار کا سامان کرتے ہوئے 86 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی، فخر زمان 54 رنز بنا کر سانتر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ خزاں میں پتوں کی طرح بکھرتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کیلئے کپتان سرفراز احمد نے آزمودہ گھوڑے شعیب ملک کو میدان میں اتارا لیکن سالوں کا تجربہ کیویز کی صرف 8 گیندوں کا سامنا کر پایا اور ولیمسن کی گیند پر سانتر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگیا۔ کپتان سرفراز احمد اور محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور 98 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی۔ سرفراز احمد 51 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جس کے بعد حسن علی کریز پر آئے اور اونچا کھیلنے کے چکر میں صرف ایک رنز بنا کر مارٹن گپٹل کی گیند پر ٹم ساو¿تھی کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔شاداب خان نے آتے ہی چھکے کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا جبکہ آخری اوور میں محمد حفیظ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 3 چھکے اور ایک چوکا مار کر قومی ٹیم کا مجموعہ 262 رنز تک پہنچادیا، وہ آخری گیند پر سنگل لینے کی کوشش میں باولر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہوئے۔ چوتھے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ 80 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی نے 3 ، کین ولیمسن نے 2 جبکہ مچل سانتر اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے منرو 56،گپٹل نے 31،لیتھم نے 8،روس ٹیلر نے 1اور ویلیمسن نے 32رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ نکولس 52اور گرینڈہومے 74رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3جبکہ رومان رئیس اور حارث سہیل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

ضرور پڑھیں:’میں رات سورہی تھی کہ اچانک بستر پر کسی اور کی موجودگی کا احساس ہوا، لائٹ جلائی تو یہ دیکھ کر زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا کہ میرے ساتھ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ آج رات آپ کو نیند نہ آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں