25

شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟ نیوزی لینڈ سے بڑی خبر آ گئی

ڈونیڈن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والے شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ ذرائع کے مطابق آل راﺅنڈر سر پر گیند لگنے سے زیادہ زخمی تو نہیں ہوئے لیکن وہ مکمل فٹ نہیں ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک چوتھے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ فیلڈنگ پر بھی نہیں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا
قومی آل راﺅنڈر پہلے سے بہتر ہیں اور اس بابت انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بھی بتایا لیکن ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ میزبان ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں