9

اوئے جھلیا تو لاہور میں آ کر تقریریں کرتا ہے، جا جا کر کعبے میں تقریریں کر، تم نے ایک دن بھی ہمارے فیض آباد دھرنے کیلئے دعا نہیں کی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے مولانا خادم حسین رضوی نے امام کعبہ کے لاہور آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امام کعبہ یہاں آ کر کہتے ہیں کہ اتحاد امت چاہیے، خادم حسین رضوی نے کہا کہ میں نے کہا کہ اتحاد امت کی باتیں جا کر کعبہ میں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادھر جو بھی جاتا ہے

وہاں تو آپ لوگ کہتے ہیں کہ ہذا حرام، ہذا شرک، وہاں جو چار لاکھ روپے لگا کر جاتا ہے اسے آپ لوگ حضورپاکؐ کی قبر مبارک کے پاس پانچ منٹ کھڑا ہونے نہیں دیتے۔ یہاں آ کر آپ کو اتحاد امت یاد آیا ہے، کعبے میں جا کر ایسی تقریریں کرو اور جا کر اپنے حکمرانوں کو سمجھاؤ کہ ٹرمپ کو سونا نہیں دیا جاتا اگر سونا دینا تھا تو عافیہ صدیقی کو دیتے۔ آپ کون سی اتحاد امت کی بات کرتے ہو، وہاں آپ حضور پاکؐ کی قبرمبارک کی طرف دیکھنے نہیں دیتے کہتے ہو ادھر منہ کرو، خادم حسین رضوی نے کہا کہ یہاں باتیں کرنے کے لیے ہم لوگ کافی ہیں آپ جا کر کعبہ میں تقریریں کرو، آپ نے ہمارے فیض آباد دھرنے کے لیے دعا بھی نہیں کرائی آج یہاں پاکستان میں آپ تقریریں کرنے آ گئے ہو۔ خادم حسین رضوی نے کہا کہ وہاں جا کر تقریریں کرو کہ ٹرمپ ذلیل ہے، عربوں نے دبئی میں بت خانہ بنانے کی اجازت کیوں دی۔ ہمارے نبی پاکؐ تو بت گرانے کے لیے آئے اور آپ لوگ وہاں بت خانے بنوا رہے ہو۔ آپ جا کر حرم میں تقریریں کرو، وہاں ہمارے رسول پاکؐ نے 360 بت گرائے اور آپ لوگ بت خانے بنوا رہے ہو۔ تحریک لبیک کے مولانا خادم حسین رضوی نے امام کعبہ کے لاہور آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امام کعبہ یہاں آ کر کہتے ہیں کہ اتحاد امت چاہیے، خادم حسین رضوی نے کہا کہ میں نے کہا کہ اتحاد امت کی باتیں جا کر کعبہ میں کریں۔امام کعبہ یہاں آ کر کہتے ہیں کہ اتحاد امت چاہیے، خادم حسین رضوی نے کہا کہ میں نے کہا کہ اتحاد امت کی باتیں جا کر کعبہ میں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں