7

’’کسی متنازع شخصیت سے نہیں مل سکتا‘‘ امام کعبہ کا نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امام کعبہ کو جاتی امرا میں ناشتے کی دعوت، امام کعبہ نے نواز شریف سے ملاقات سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ کو آج صبح جاتی امرا میں ناشتے کی دعوت دی تھی جسے امام کعبہ نے ٹھکرا دیا ہے۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ کسی وہ کسی متنازعشخصیت سے نہیں مل سکتے۔

واضح رہے کہ امام کعبہ پاکستان کے دورے پر اس وقت لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے تاہم ایک سوشل میڈیا سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امام کعبہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امرا میں ناشتے کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے انہیں متنازع شخصیت قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں